پاکستان نے جموں کشمیر کے سامبااور جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے
نزدیک سرحدی گاؤں کو نشانہ بناکر آج صبح پھر فائرنگ کی جس میں تین نوجوان
ہلاک اور 15افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں
بتایا کہ پاکستان کے سکیورٹی دستوں نے راجوری ضلع کے
نوشیرا میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ فائرنگ میں سامبا کے رام گڑھ سیکٹر میں جیردا گاؤں کی رہنے والی راجندر کور(18)کی موت ہوگئی۔